سابق صدر آصف علی زرداری نےحب میں جلسے سے خطاب میں کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد والے پاکستان کے مسائل سمجھنے کو تیار نہیں۔
پاکستان کے مسائل کا حل اصل جمہوری طاقتوں کے پاس ہے، اس وقت بھی ملک میں بہترین جمہوریت نہیں لیکن یہ آہستہ آہستہ ہی بہتر ہوگی۔
آپ اپنے دوستوں کو سمجھائیں جو ہتھیار اٹھاتے ہیں، جمہوریت ہی بلوچستان کا حل ہے، اسلام آباد والے پاکستان کے مسائل سمجھنے کو تیار نہیں۔
پاکستان کے مسائل کا حل اصل جمہوری طاقتوں کے پاس ہے۔ آپ نے جو جماعتیں بنائیں اور جو بنانے جا رہے ہیں وہ پاکستان کے مسائل نہیں سمجھ سکتیں، وررنہ آزما کے دیکھ لیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی صرف جمہوری راستے پر چلتے ہوئے ممکن ہے۔