امریکا اور برطانیہ کی دیکھا دیکھی اتحادی ملکوں کا بھی اُنروا کی فنڈنگ روکنے کا اعلان

0 188

امریکا اور برطانیہ کی دیکھا دیکھی ان کے اتحادی ملکوں نے بھی اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اُنروا کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کردیا۔

صیہونی حکومت پر حملے کے الزام کے بعد امریکا نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونروا کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کیا تھا، صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کے امدای ادارے اونروا کے 12 کارکنان پر صیہونی حکومت پر حملہ کرنے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ حکومت نے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے لیے نئی فنڈنگ ​​معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل امریکا، برطانیہ،کینیڈا، آسٹریلیا اور جرمنی سمیت 8 ممالک بھی انروا کے لیے فنڈنگ بند کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی جانب سے اتحادی ملکوں کے اقدام کی مذمت کی گئی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امدادی ادارے کی فنڈنگ روکنے کا مطلب انسانی حقوق تنظیموں پر صیہونی حکومت کی پابندیوں کو جواز فراہم کرنا ہے، ان ملکوں کو چاہیے کہ صیہونی حکومت کی صیہونی حکومت کی فوجی امداد روکیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.