امریکی شہر سان فرانسسکو میں خالصتان کیلئے ووٹنگ، ہزاروں سکھ جمع ہوگئے

0 153

امریکی شہر سان فرانسسکو میں خالصتان ریفرنڈم میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے ہزاروں سکھوں کا جم غفیر پولنگ اسٹیشن کے باہر پہنچ گیا، ووٹنگ کا سلسلہ 8 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

سان فرانسسکو کے سوک سینٹر میں جاری ووٹنگ میں بین الاقوامی آبزرور بھی موجود ہیں۔

ریفرنڈم کیلئے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ ہائی لیول سکیورٹی میں سوک سینٹر پہنچے، سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم اپنے لیے الگ وطن کا مطالبہ کرتے ہیں اور بھارت کے تسلط سے آزادی چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں سکھوں کیلئے دھرتی تنگ اور انکی نسل کشی کی جا رہی ہے۔

سکھ فار جسٹس کے شریک بانی بخشیش سنگھ سندھو کا کہنا تھا کہ ہزاروں کی تعداد میں سکھوں کو بھارت کے تسلط سے اپنی خومختاری، آزادی اور خالصتان کے قیام کیلئے کیلئے یہاں جمع ہوئے دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہزاروں سکھ جو آج یہاں جمع ہیں سب بھارت کے پنجاب پر ناجائز قبضے سے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.