جنوبی افریقی ویمن ٹیم کی پہلی بار آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 میچ میں فتح

0 100

کینبرا میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی20 میں جنوبی افریقی ٹیم نے 143 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، میزبان ٹیم آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقا کی کپتان لورا والوارڈ نے ناقبل شکست نصف سنچری بنا کر ٹیم کو فتح دلائی جبکہ ٹیم کی جانب سے میچ میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ کپتان کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی20 منگل 30 جنوری کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا،پہلا میچ آسٹریلیا نے اپنے نام کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.