بانی پی ٹی آئی کو منافقوں نے گھیر لیا تھا، وہ انہیں گمراہ کرتے رہے،علی زیدی
سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ منافق بانی پی ٹی آئی کو مخلص لوگوں کے بارے میں جھوٹ بول کر گمراہ کرتے رہے، بانی پی ٹی آئی کو منافقوں نے گھیرے میں لے لیا تھا۔
یہ لوگ مخلص لوگوں کے بارے میں جھوٹ بول کربانی پی ٹی آئی کو گمراہ کرتے رہے، بعض لوگ بانی پی ٹی آئی سے میٹنگ کروانے کے بھی پیسے پکڑتے تھے، جو آج دیکھ رہے ہیں اس کی پیشگوئی تو پہلے ہی کی جا چکی تھی۔
24 سال جدوجہد کے بعد یہ تماشا خاموشی سے دیکھ رہا ہوں، صبر اور خاموشی ایک نعمت ہے، خاص طور پر اس وقت جب ہنگامہ برپا ہو۔