گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو چیلنج دینے والے بلاول عباسی شہید، سول اور لیاقت آباد اسپتال کی ایمرجنسی دیکھیں۔
سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اسپتال کی ایمرجنسی کی حالت دیکھ کر صدمہ ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جسے راشن کی ضرورت ہے ہیلپ لائن 1366 پر ایڈریس لکھوائے، ہم اسے راشن دیں گے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ ‘میں مناظرے اور معائنےکے لیے تیار ہوں، میاں نواز شریف مجھ سے خیرپور گمبٹ میں مناظرہ کر لیں جہاں کا اسپتال پنجاب کےکسی بھی اسپتال سے بہتر ہے۔
یہاں علاج بالکل مفت ہے اور میاں صاحب نے تین بار وزیراعظم بننے کے باوجود بھی گمبٹ کا دورہ نہیں کیا یا وہ تھرپارکر آجائیں، وہاں کے انفرا اسٹرکچر کا معائنہ بھی ہو جائےگا اور چولستان سے تھرکا موازنہ بھی ہو جائےگا ۔