برسراقتدار میں آ کر خواتین اور نوجوانوں بااختیار بنائیں گے، آصفہ بھٹو

0 62

آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو مزدوروں اور طلبہ کی آواز تھیں ، وہ اور بلاول عوام کی آواز بنیں گے، اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی طرح مزدوروں اور طلبہ کی آواز بنیں گے۔

کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیر کا نشان بہادروں، مزدوروں، کسانوں، طالب علموں اور غریبوں سمیت عوام کا انتخابی نشان ہے، آٹھ فروری کو عوام کی جیت ہوگی، پیپلز پارٹی کی جیت ہوگی۔

ماڑی پور میں خواتین کارکنوں سے خطاب میں آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر ملک سے غربت، بیروزگاری اور مہنگائی دور کرنی ہے تو تیر پر ٹھپہ لگائیں اور بلاول کو وزیراعظم بنوائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.