ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کےگواہوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے 22 اے کی درخواست مسترد کردی،درخواست گزار وسیم تھہیم نے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔
درخواست میں مفتی سعید، خاورمانیکا اور عون چوہدری وغیرہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی گئی تھی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی۔