یوٹیوب اور انٹرنیٹ بند کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، صدر مملکت

0 65

صدر مملکت عارف علوی نے جامعہ کراچی میں کےنووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈنڈا ہر مسئلے کا حل نہیں، یوٹیوب اور انٹرنیٹ بند کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ دنیا میں علم کا حصول مسائل کے حل کا واحد راستہ نہیں، دنیا میں تعلیم یافتہ لوگوں نے زیادہ ظلم کیے ہیں، تعلیم تربیت کی بنیاد نہیں ہے۔

سائنس اور ٹیکنالوجی عروج پر اور انسانیت زوال پذیر ہے، جب یہودیوں کو مارا گیا اس پر بات کی جاتی ہے، آج جوکچھ غزہ میں ہورہا ہے اس پر پردہ ڈالا جاتا ہے، یہ سب تعلیم یافتہ اقوام کررہی ہیں۔

میں کہتا کچھ ہوں، ٹی وی پر چلتا کچھ اور ہے، معاملہ کچھ ہوتا ہے اور پیغام کچھ اور جاتا ہے، ہم نے ہمیشہ ٹیکنالوجی اورنئی ایجادکی مخالفت کی ہے، آج بھی انٹرنیٹ اور یوٹیوب بند کردیا جاتا ہے، یوٹیوب اور انٹرنیٹ بند کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

ڈنڈا ہر مسئلے کا حل نہیں ڈنڈے سے معاملہ ٹھیک نہیں ہوگا، قرآن و سنت سے قانون بنتا ہے، قاضی کا کام قانون پر عمل کرانا ہے، قرآن میں ہےکہ دشمنی میں بھی انصاف کا دامن نہ چھوڑیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.