ملک کی نازک صورتِ حال ایک اور تجربے کی متحمل نہیں ہوسکتی: بیرسٹر گوہر

0 71

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ملک کی نازک صورت حال ایک اور تجربے کی متحمل نہیں ہوسکتی، اداروں سے درخواست ہے کہ آٹھ فروری کو عوام کا راستہ نہ روکا جائے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 10 بونیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے گوہر خان نے کہا کہ بلاول ڈرائنگ روم اور مولانا چالیس بائی چالیس کے کمرے میں انٹرا پارٹی الیکشن کرسکتے ہیں، چھوٹی پارٹیوں کا الیکشن قبول ہے لیکن پی ٹی آئی کا پارٹی الیکشن قبول نہیں کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے بلے کے انتخابی نشان کے معاملے پر عدلیہ سے شکوہ بھی کیا اور ساتھ ہی انتخابی نشان کی واپسی کیلئے عدالت سے دوبارہ رجوع کرنے کا بھی عندیہ دیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام اور کارکنان اپنے امیدواروں کو پہچان لیں اور ان کے نشانات پر مہر لگائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.