کرمان دھماکے، ایران کو دہشتگردی کے خطرے سے پہلے ہی آگاہ کیا تھا: امریکا

0 158

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کو جنرل قاسم سلیمانی کی برسی پر دہشتگردی کے خطرے سے پہلے ہی خبردار کردیا تھا۔

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا نے نجی ذرائع سے ایران کو دہشتگردی کے خطرے کا بتایا تھا، امریکی حکومت نے خبردار کرنے کی دیرینہ پالیسی کی ذمہ داری نبھائی تھی۔

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ حکومتوں کو ممکنہ ہلاکت خیز خطرات سے خبردار کرنے کی امریکی پالیسی ہے، دہشتگرد حملوں میں معصوم جانیں بچانے کیلئے جزوی انتباہات جاری کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے شہر کرمان میں گزشتہ ماہ دو دھماکوں میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر ان کے مقبرے کے نزدیک دھماکا خیز مواد سے بھرے دو بیگ قبرستان کے داخلی دروازے پر رکھے گئے تھے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ پہلے دھماکے کے بعد ہجوم کی بھگدڑکے دوران بھی لوگ زخمی ہوئے، دھماکوں کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.