ایسےعالم میں جب صیہونی حکومت غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کا قتل عام کررہی ہے مغربی ممالک صیہونیوں کی حمایت و مدد جاری رکھے ہوئے ہيں اور انسانی حقوق سے متعلق اپنے تمام دعوؤں کے برخلاف اس جنگ میں اسرائیل کو مسلح کررہے ہيں ۔
جرمنی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی وزارت دفاع اور وزارت خارجہ میں متعلقہ اداروں سے صیہونی حکومت کے توپخانے سے متعلق ساز و سامان بھیجنے کے لئے ابتدائی تائيد حاصل کرلی گئی ہے۔
برلین کی حکومت غزہ پٹی میں جنگ جاری رکھنے اور تمام علاقائی میدانوں میں تل ابیب کی حمایت کے لئے صیہونی فوج کے ٹینکوں اور توپخانوں کے لئے گولے اور لازمی ساز وسامان فراہم کرنے کا جائزہ لے رہی ہے۔
گذشتہ مہینوں کے دوران صیہونیوں کے لئے جرمنی کے جنگی ساز و سامان کی برامدات کے لئے لائسنس اور فلسطینیوں کے خلاف صیہونی کے حملے میں شدت دس گنا بڑھ گئی ہے اور برلین نے ہتھیار ارسال کرنے کا لائسنس جاری کرنے کو اپنی ترجیحات میں قرار دیا ہے۔
جرمنی نے ایسی حالت میں اسرائیل کے لئے ہتھیاروں کی فروخت کو اپنی ترجیحات میں قرار دیا ہے کہ ہر روز دسیوں فلسطینی صیہونیوں کی بمباری میں شہید و زخمی ہورہے ہيں ۔
ان حالات میں جب دنیا کے بہت سے ممالک غزہ کے باشندوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت اور غزہ کے باشندوں کی مدد کے لئے کوئی راستہ نکالنے کےلئے امن و امان برقرار کرنے کی کوشش کررہے ہيں۔
مغربی ممالک منجملہ جرمنی کھلےعام نہ صرف صیہونی حکومت کا ساتھ دے رہے ہيں بلکہ اس غاصب حکومت کو مسلح کرنے کے لئے بھی اقدامات کررہے ہيں ۔