حزب اللہ نے جنگ بندی کی امریکی تجویز کو مسترد کردیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ لبنان نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی کی امریکی تجویز کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
رپورٹ میں کہا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ لبنان نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی کے لیے امریکی صدر کے نمائندے کی تجویز کو قبول نہیں کیا ہے۔
ایک رپورٹ میں لکھا کہ حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی حصے میں جنگ بندی کے لیے امریکی صدر کے نمائندے اموس ہوکشٹائن Amos Hochstein کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔
امریکہ کی اس تجویز میں مقبوضہ علاقوں کے ساتھ مشترکہ سرحدوں سے حزب اللہ کی فورس کے انخلا سمیت مقبوضہ فلسطین کے شمالی حصے میں جنگ بندی کی بات کہی گئی تھی۔
اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے یہ کہہ کر امریکی تجویز کو مسترد کردیا کہ یہ غیر حقیقت پسندانہ ہے۔
دریں اثنا ایک اخبار میں لکھا ہے کہ امریکی نمائندے کی واحد کوشش لبنانی سرحد کے قریب مقبوضہ علاقے کے شمال میں واقع کالونیوں میں صیہونیوں کی واپسی کے لیے حالات فراہم کرنا ہے۔