ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں فی تولہ 8600 روپے کی تاریخی کمی
سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 45 ہزار 300 روپے کی سطح پر پہنچ گئی
فی تولہ سونا 8600روپے کمی کے بعد 1لاکھ45ہزار300روپے سستا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 14 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1766 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی.
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 8600 روپے اور 7373 روپے کی کمی ہوگئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، کوئٹہ، پشاور، ملتان، حیدرآباد، راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ میں سونے کی قیمت کمی کے بعد 1 لاکھ 45 ہزار 300 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
جب کہ دس گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد 1 لاکھ 24 ہزار 571 روپے کی سطح پر آگئی