امریکی وزیر خارجہ اور صیہونی وزیراعظم کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

0 181

صیہونی حکومت کے چینل بارہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ اور غاصب صہیونی حکومت کے وزیراعظم کےدرمیان ہونے والی ملاقات انتہائی کشیدہ رہی اور واشنگٹن کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہونے کو ہے۔

صیہونی حکومت کے چینل بارہ نے اس رپورٹ میں کہا ہے کہ صیہونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر نے، کہ جو معمول کے مطابق ملاقات کے بعد ہمیشہ ایک بیان جاری کرتا ہے ، اس بار کوئی بیان جاری نہيں کیا اور یہ اقدام ، تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان اختلافات گہرے ہونے کو مزید تقویت دیتا ہے-

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے منگل کی شب خبر دی کہ جو بائیڈن حکومت کی جانب سے شمالی غزہ کی پٹی کے باشندوں کی ان کے گھروں کی جانب واپسی کی امریکی درخواست کے سبب، امریکی فریق اور صیہونی حکومت کے درمیان شدید تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔

صہیونی نشریاتی ادارے کان نے اس بارے میں مزید کہا کہ امریکی حکومت کے ساتھ اختلاف بہت واضح ہے کیونکہ صیہونی حکومت ، سیکیورٹی یانفسیاتی وجوہات سے قطع نظر شمالی غزہ کے باشندوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دینے کے خلاف ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.