افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کاربم دھماکہ، تین جاں بحق

0 248

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مشرقی علاقے میں ہونے والے کاربم دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے

کابل پولیس کےترجمان خالد زدران نے کہا ہے کہ شہر کابل کے علاقے الوخیل میں ایک کار بم دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں- کابل پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس نے اس دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک مشتبہ شخص کو حراست ميں لےلیا ہےابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے –

افغانستان کے سیکورٹی امور کے کنٹرول سے متعلق طالبان کے دعوے کے باوجود اس ملک کے مختلف علاقوں خاص طور پر کابل میں گاہے بگاہے دھماکے اور دہشت گردانہ حملے ہوتے رہتے ہيں-

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.