شمالی مقبوضہ علاقوں پرحزب اللہ لبنان کے وسیع میزائل حملے

0 203

لبنان کی اسلامی مزاحمت نے شمالی مقبوضہ علاقوں میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر وسیع میزائل حملے کئے ہیں

خبری ذرائع کے مطابق لبنان کی اسلامی مزاحمت کے توسط سے مقبوضہ علاقوں میں بعض صیہونی بستیوں پر میزائل حملے کے بعد خطرے کے سائرن بجنے لگے- اسی سلسلے میں حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہےکہ اس نے ایڈمیٹ چھاونی کے نزدیک صیہونی فوج کےٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جو اپنے ٹھیک نشانوں پر لگے ہيں-

حزب اللہ لبنان نے اسی طرح ایک اور بیان میں رویسات القرن پر بھی متعدد میزائل داغے جانے کی خبر دی ہے-

درایں اثنا صیہونی اخـبار ھا آرٹص نے لکھا ہےکہ الجلیل کے علاقے میں واقع منارہ ٹاؤن کے نصف سے زیادہ گھروں کو صیہونی فوج کے ٹارگیٹیڈ میزائلوں کے حملے کےنتیجے میں مکمل یا جزئی طور پر تقصان پہنچا ہے-

واضح رہے کہ فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کے توسط سے طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کے بعد سے ہی حزب اللہ لبنان نے غزہ کی مزاحمتی قوتوں کی حمایت میں اب تک روزانہ ہی صیہونی ٹھکانوں کے خلاف کاروائياں انجام دی ہیں اور ان کو جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.