نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارعوام کو بلاسود 26 ہزار الیکٹرک موٹر بائیکس اور الیکٹرک رکشے دیے جائیں گے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ الیکٹرک رکشوں کی تیاری کیلئے نجی کمپنی کو پہلا لائسنس بھی جاری ہوچکاہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اسپیشل افراد کو تھری ویلرالیکٹرک بائیکس دی جائیں گی ،دوسری جانب پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے نئی فیس کا اطلاق 16جنوری سے ہوگا۔