لاہور میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کرکے پاکستان کی سیاسی صورتِ حال اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہاکہ برطانیہ پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کرتا ہے اور اس ضمن میں ہر اقدام کو سراہتا ہے۔
ملاقات کے موقع پر چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،ملاقات میں پارٹی کے سینیئر نائب صدر چوہدری سالک حسین اور منتہا اشرف بھی موجود تھے۔