عام انتخابات میں ٹکٹوں سے محروم ن لیگی رہنماؤں کو بھی ایڈجسٹ کریں گے،سینیٹر عرفان صدیقی

0 57

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور منشور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے جن اراکین کو ٹکٹ نہیں دیے جارہے، انہیں سینیٹ اور بلدیاتی انتخابات میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

انتخابات کے دوران ضروریات کے تحت سیاسی جماعتیں اس طرح کی ایڈجسٹمنٹ کرتی رہی ہیں، یہاں تک کہ ایک دوسرے کی حریف جماعتیں بھی ایڈجسٹمنٹ کرتی رہی ہیں۔

یہ بات درست ہے کہ ایسی ایڈجسٹمنٹ کے منفی نتائج بھی ہوتے ہیں اور ہم ماضی میں بھی ایسے نتائج بھگت چکے ہیں، اگر ہم نے کسی سے کوئی کمٹنٹ کی ہے اور اسے پورا نہیں کرتے تو اس کے بھی منفی اثرات ہیں۔

میرا نہیں خیال کہ یہ کسی ذمہ دار سیاسی جماعت کا وطیرہ ہو سکتا ہے کہ پہلے وعدے کرے اور پھر اس سے مکر جائے۔

رہنما پیپلز پارٹی عبدالقادر مندوخیل نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف کے مقابلے میں حلقہ این اے 242 میں تحریک انصاف کے ووٹر بھی انہیں ووٹ دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.