امریکی وزیر دفاع کو کینسر کی تشخیص، صدر جو بائیڈن دو ہفتے تک لاعلم رہے

0 165

امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کو چند ہفتے قبل کینسر کی تشخیص کے بعد انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں داخل کیا گیا تاہم امریکی صدر جو بائیڈن اپنے ہی وزیر دفاع کی صحت سے متعلق دو ہفتے تک لاعلم رہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ معمول کے طبی معائنے کے دوران امریکی وزیر دفاع میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، 22 دسمبر کو امریکی وزیردفاع کی سرجری ہوئی اور اگلے دن وہ گھر چلے گئے تھے۔

ڈاکٹرز کے مطابق کچھ پیچیدگیوں کی وجہ سے لائیڈآسٹن کو یکم جنوری کو دوبارہ اسپتال داخل ہونا پڑا، وزیردفاع کو پروسٹیٹ کینسرسرجری کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لائیڈ آسٹن کا پروسٹیٹ کینسر ابتدائی اسٹیج میں تھا اب وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو وزیر دفاع کے کینسر سے متعلق دو ہفتے سے زائد عرصے تک لاعلم رکھا گیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.