صیہونی بحری جہازوں پر استقامتی محاذ کے حملے

0 203

فلسطینی استقامت نے صیہونی حکومت کے دو جہازوں کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پہلا حملہ کیم سلکان نام کے صیہونی جہاز پر ہوا ہے جو لائبیریا کا پرچم نصب کئے ہوئے تھا۔ اس صیہونی بحری جہاز کو بحر ہند میں مالدیپ کے شمال مغرب میں حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق دوسرا صیہونی جہاز جسے نشانہ بنایا گيا اس کا نام پیسفک گولڈ ہے اور اس پر ہندوستان کی کوچی بندرگاہ کے قریب حملہ کیا گیا ہے۔ المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ جہاز صیہونی حکومت کے لئے بھاری مقدار میں تیل حمل کئے ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.