(ن) لیگ 12 جنوری تک امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیگی، احسن اقبال

0 91

مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ پارٹی 12 جنوری تک امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دے گی ۔

انہوں نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں کہا کہ ابھی تک کسی پارٹی نے پارٹی ٹکٹوں کا حتمی اعلان نہیں کیا، مسلم لیگ (ن) 12 جنوری تک امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دے گی ۔

مسلم (ن) لیگ کے پاس ٹکٹوں سے متعلق بہت زیادہ درخواستیں آئی ہیں، جن ساتھیوں نے عدم اعتماد کے ووٹ کے موقع پر اور پھر 16 ماہ ہمارا ساتھ دیا ان کو ایڈجسٹ کریں گے اور نہ کیا تو ہم پر تنقید ہو گی کہ (ن) لیگ تکبر کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.