پہلا آل کراچی ویمنز انٹر نیشنل ریٹڈ اوپن شطرنج ٹورنامنٹ نوبیہ واصف نے جیت لیا

0 77

پہلا آل کراچی ویمنز انٹر نیشنل ریٹڈ اوپن شطرنج ٹورنامنٹ نیشنل ماسٹر زنوبیہ واصف نے اپنے نام کرلیا۔ کارپوف شطرنج کلب کے زیر اہتمام ڈاٹ زیرو دلکش فورم میں منعقدہ ویمنز شطرنج ٹورنامنٹ میں کراچی کی بہترین کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔

ویمن نیشنل ماسٹر ز نوبیہ واصف نے اپنے تجربہ اور ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے 5.5پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔ویمن نیشنل ماسٹر سحرش رحمان نے دوسری اور علیشبہ شفیق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان شطرنج فیڈریشن کے ریٹنگ آفیسر اور ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری شاہ زیب خان نے کہا کہ کراچی میں کسی بھی سطح پر ویمنز کا یہ پہلا انٹر نیشنل ریٹڈشطرنج ٹورنامنٹ تھا۔

کراچی کی خواتین نے اس ایونٹ میں بڑی تعداد میں شرکت کر کے اسے کامیاب بنایا،انہوں نے کامیاب خواتین کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور میڈل تقسیم کئے، اس موقع پر کارپوف شطرنج کلب کے سیکریٹری جبران سیال اور دیگر بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.