ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ یہ متعصبانہ اور من مانی تشخیص پر مبنی ہے، اس کا زمینی حقائق سےکوئی تعلق نہیں، پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کی بھرپور روایت رکھتا ہے۔
پاکستان نے آئین کے مطابق مذہبی آزادی کو فروغ دینےکے اقدامات کیے ہیں، پاکستان نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وسیع اقدامات کیے ہیں۔
مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت کو امریکی محکمہ خارجہ کی فہرست سے پھر نکالا گیا، ایسی امتیازی اور یک طرفہ مشقیں نقصان دہ ہیں۔
یہ امتیاز عالمی سطح پر مذہبی آزادی آگے بڑھانے کے مشترکہ مقصدکو نقصان پہنچاتا ہے، مذہبی عدم برداشت، زینوفوبیا اور اسلامو فوبیا کا مقابلہ تعمیری مشغولیت اور اجتماعی کوششوں سےکیا جاسکتا ہے۔