فلسطینیوں کی حمایت پر بھارت میں 6 طلبہ گرفتار

0 148

بھارت کی ریاست میں فلسطینیوں کی حمایت میں پوسٹر لگانے پر 6 افراد گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس نے مشہور امریکی کافی برانڈ اسٹار بکس کے ایک آئوٹ لیٹ کے باہر فلسطنیوں کے حق میں پوسٹر لگانے پر تیزی سے کارروائی کی۔

یہ واقعہ ضلع کوزیکوڈے کا ہے۔ فاروق کالج کے طلبہ نے جو پوسٹر لگائے تھے ان پر یہ درج تھا کہ محتاط رہنے سے قتل عام تو جاری رہے گا۔

چار لڑکیوں اور دو لڑکوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

ان طلبہ کا تعلق ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے اسٹوڈنٹ ونگ فریٹرنٹی موومنٹ سے ہے۔ پوسٹر لگانے کا واقعہ 4 جنوری کا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.