غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے الاقصیٰ اسپتال کو بند کرنے کا اعلان
غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے اسپتالوں کے خلاف وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے الاقصیٰ اسپتال کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت نے اس بارے میں خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ الاقصیٰ اسپتال کو بند کیا جانا ہزاروں فلسطینیوں کو موت کے منھ میں بھیجنے کے مترادف ہے۔
اس وزرات نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت اس کوشش میں ہے کہ شہدائے الاقصیٰ اسپتال کو بند کردے کہ جو درحقیقت ہزاروں بیمار اور زخمی فلسطینیوں کی موت کا حکم کا جاری کرنے جیسا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونی فوجی ڈرونز کے ذریعے شہدائے الاقصی اسپتال میں بیماروں اور طبی عملے کے خلاف کاروائی کر رہے ہيں۔
اس فلسطینی ادارہ صحت نے مزید کہا کہ اسرائیلی ڈرونز شہدائے الاقصیٰ ہسپتال کے وارڈز اور صحن پر بمباری کر رہے ہیں اور جو بھی کوئی اقدام کرتا ہے تو اسے نشانہ بنا رہے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کے ڈرون حملوں کے خوف سے زخمی اور بیمار، الاقصیٰ اسپتال سے فرار ہو رہے ہیں۔