بلوچستان، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک، حوالدار ہدایت اللہ شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشتگرد سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے، دہشتگردوں کی شناخت سمیر عرف بحر، الطاف عرف لالک اور پھیلن بلوچ کے ناموں سے ہوئی، دہشتگرد ہوشاب، پنجگور اور دیگر علاقوں میں دہشتگردی میں ملوث تھے۔

0 200

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار ہدایت اللّٰہ شہید اور نائیک میر محمد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تمام دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے، دہشتگردوں کی شناخت سمیر عرف بحر، الطاف عرف لالک اور پھیلن بلوچ کے ناموں سے ہوئی، دہشت گرد ہوشاب، پنجگور اور دیگر علاقوں میں دہشت گردی میں ملوث تھے۔ جن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے موٹر سائیکلوں پر سوار دہشتگردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا۔ علاقے کی ناکہ بندی کرکے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا۔ دہشت گردوں نے گھیرے میں آنے پر سکیورٹی فورسز پر شدید فائرنگ کی تھی۔ فروری میں سکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.