بھارت اور آسٹریلیا کی ویمنز ٹیموں کا آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل ہوگا

0 75

بھارت اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ منگل کو ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل سپورٹس اکیڈمی، نوی ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

دونون ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ بھارتی ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں مہمان آسٹریلوی خواتین ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔

آسٹریلوی ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے میزبان ویمن ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔

مہمان آسٹریلوی ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں میزبان بھارتی خواتین ٹیم کو 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا اور اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

واحد ٹیسٹ میچ میزبان بھارتی خواتین ٹیم نے مہمان آسٹریلوی ویمنز ٹیم سے 8 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔ واضح رہے کہ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 9 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

تینوں ٹی ٹونٹی میچز ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل سپورٹس اکیڈمی، نوی ممبئی میں فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.