کیویز کیخلاف سیریز،پاکستانی ٹیم کے 6کھلاڑیوں کی آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ روانگی

0 88

آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش کے بعد کیویز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان ٹیم کے 6کھلاڑی آج آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔

کپتان شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم ،صائم ایوب، محمد رضوان ،عامر جمال اور وسیم جونیئر کل آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ جائیں گے،البتہ ٹیسٹ اسکواڈ کے دیگر 9 کھلاڑی کل آسٹریلیا سے پاکستان کیلئے بھی روانہ ہوں گے۔

آسٹریلیا سے پاکستان روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں شان مسعود، عبداللہ شفیق، امام الحق، سعود شکیل، سرفراز احمد ، ساجد خان، میر حمزہ، سلمان علی آغا اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا، میزبان ٹیم نے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 12، 14، 17، 19 اور 21 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.