یمنی پارلیمنٹ کا نام نہاد امریکی بحری اتحاد کو انتباہ

0 199

یمن کی پارلیمنٹ نے امریکہ کے بحری اتحاد کے حالیہ بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادی، بحیرہ احمر میں عسکریت پسندی کے اصل ذمہ دار ہيں اور یمن کی فوج اس علاقے میں جہازرانی کے محفوظ ہونے پر زور دیتی ہے۔

یمنی پارلیمنٹ کے بیان میں کہا گیا ہے ہم امریکی اتحاد کے بیان میں جھوٹے دعوؤں اور غلط باتوں کو کہ جو حقیقت سے کو‎سوں دور ہے، سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہيں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم صیہونی حکومت کو فائدہ پہنچانے کے لئے بین الاقوامی قوانین کے سلسلے ميں دوہرے رویہ کی مذمت کرتے ہيں اور ہم ایک بار پھر یمن کی ارضی سالمیت کے تحفظ اور فلسطینی عوام کی حمایت کی اپنی ذمہ داری پر زور دیتے ہيں۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ ہم امریکی بحری اتحاد میں شامل ملکوں کو فلسطینیوں کے قومی تصفیہ اور بحیرہ احمر میں فوجی مہم جوئی کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.