فلسطینی مجاہدین نے مزید 9 صیہونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتارا
غزہ پٹی میں غاصب صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان جنگ کے دوران مزید 9 صیہونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔
غزہ پٹی میں غاصب صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے اور اس دوران 2 الگ الگ کارروائیوں میں مزید کم سے کم 9 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے فوجی بازو سرایا القدس، مجاہدین فلسطین تحریک کے فوجی بازو مجاہدین بریگیڈ اور تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے مجاہدین غزہ پٹی کے مختلف محاذوں پر غاصب صیہونی فوجیوں کے خلاف نبرد آزما ہیں۔
فلسطینی مجاہدین نے غزہ پٹی میں گھر گھر تلاشی کے دوران ایک غاصب صیہونی کو ہلاک کردیا جبکہ 8 اسرائيلی فوجی خان یونس شہر کے مشرقی علاقے بنی سہیلا میں فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں ہلاک ہوئے ہیں۔ فلسطینی مجاہدین نے مذکورہ علاقے میں گھات لگا کر حملہ کیا اور 8 غاصب صیہونی فوجیوں کو ڈھیر کر دیا۔