القسام بریگیڈ کی کاری ضرب، 9 صیہونی فوجی ہلاک 15 بکتر بند گاڑیاں تباہ

0 217

فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران غاصب صیہونی حکومت کو جوابی حملوں اور کارروائیوں میں پہنچنے والے نقصانات کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران غاصب صیہونی حکومت کے جوابی حملوں اور کارروائیوں میں پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی پندرہ بکتر بند گاڑیوں کو مکمل یا جزئی طور پر نقصان پہنچایا گیا جبکہ نو صیہونی فوجی افسر اور فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔

صیہونی فوجیوں کے درمیاں دس بم دھماکے بھی کئے گئے جس میں خاصا جانی نقصان ہوا ۔ القسام بریگیڈ نے اسی طرح صیہونی فوجی اڈوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا اور صیہونی حکومت کے جنگی ساز و سامان کو نقصان پہنچایا۔ تین علاقوں میں فلسطینی مجاہدین سے ہونے والے جھڑپوں میں بھی صیہونی فوج کو نقصان پہنچا۔

القسام بریگیڈ نے غزہ کے جنوب میں خان یونس کے علاقے میں صیہونی فوج کے راستے میں بارودی سرنگ کا دھماکہ بھی کیا اور التفاح کے مشرق میں نو بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنایا اور صیہونی فوج کے پیدل دستے پر فائرنگ کی اور ان کارروائيوں میں بھی کئی صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.