اقوام متحدہ، رفح شہر میں فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد دس لاکھ ہوگئی

0 189

اقوام متحدہ نےاعلان کیا ہےکہ غزہ پر جارح صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک جو پناہ گزیں رفح شہر میں داخل ہوئے ہيں ان کی تعداد تقریبا دس لاکھ ہوگئی ہے-

اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ خان یونس اور دیرالبلح پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شدت آنے اور ان علاقوں کو خالی کرنے کے احکامات جاری کئے جانے کے بعد، جنوبی غزہ میں صوبۂ رفح، اس وقت پناہ گزينوں کےلئے اہم پناہ گاہ میں تبدیل ہوگيا ہے اور دس لاکھ سے زائد فلسطینی صرف اسی علاقے میں پناہ لئے ہوئے ہيں۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی آنروا نے کہا ہے کہ غزہ کے پناہ گزینوں کی تعداد انیس لاکھ یا اس علاقے کی کل آبادی کا پچاسی فیصد ہے اور کچھ لوگ متعدد مواقع پر بےگھر ہوئے ہیں اور کچھ خانوادے بھی بار بار نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

تقریبا چودہ لاکھ پناہ گزيں غزہ کے پانچ صوبوں میں، آنراوا کے ایک سو پچپن مراکز میں مقیم ہیں،آنروا کے کمشنر جنرل فیلیپ لازارینی کے مطابق غزہ کے باشندوں کو انسانی امداد کی کمی کی وجہ سے اجتماعی سزا کا سامنا ہے۔

غزہ نے گزشتہ تین مہینوں میں ایک وحشیانہ جنگ دیکھی ہے کہ جو بڑے پیمانے پر لوگوں کے بے گھر ہونے، انسانی ہلاکتوں اور تباہی کا سبب بنی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.