آرٹیکل 62 ون ایف تشریح کیس، عدالتی فیصلے سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی، ریما عمر

0 90

ریما عمر نے جواب میں بتایا کہ سپریم کورٹ کے سمیع اللہ بلوچ فیصلے کی روشنی میں الیکشن ایکٹ میں سیکشن 232 شامل نہیں کیا جا سکتا تاہم سپریم کورٹ کا 7 رکنی بینچ سمیع اللہ بلوچ 5 رکنی بینچ کے فیصلے کا جائزہ لے سکتا ہے۔

آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کا کیس، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا، سپریم کورٹ کا سمیع اللہ بلوچ کیس کا فیصلہ آئین کی رو سے برقرار نہیں رکھا جا سکتا، اس فیصلے سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی۔

سپریم کورٹ کی عدالتی معاون ریما عمر کا کہنا تھا کہ سمیع اللہ بلوچ کیس میں عدالتی فیصلہ اخلاقی گائیڈلائن اور قانونی تقاضوں کے درمیان تضاد پیدا کرتا ہے، اس فیصلے نے آرٹیکل 62 ون ایف اور آرٹیکل 63 کی شقوں میں تضاد پیدا کیا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کے کیس میں وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کے کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی بینچ کر رہا ہے، لارجر بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.