لوگوں کو محروم کر نے سے دہشتگردی کی فیکٹریاں بنیں گی،مصطفیٰ کمال
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کے منشور سے متعلق کہا کہ یہ دستاویز مسائل نہیں بتا رہا، ان کا حل بھی بتا رہا ہے۔
بلوچستان کے وزیراعلیٰ بلوچ رہے اور سندھ کے سندھی رہے ہیں، آج تک ہزاروں ارب روپے بلوچ وزیراعلیٰ کے ہاتھ سے خرچ ہوئے، آج تک ہزاروں ارب روپے سندھی وزیراعلیٰ کے ہاتھ سے خرچ ہوئے۔
70 سالوں سے ہر وزیراعلیٰ سندھ میں سندھی اور بلوچستان میں بلوچ رہا ہے، صوبوں کے پاس جو پیسے جارہے ہیں وہ کہاں خرچ ہورہے ہیں۔
خزانے کی چابیاں وزیراعلیٰ کو دے کر آپ کرپشن کرارہے ہیں، لوگوں کو محروم کریں گے تو دہشتگردی کی فیکٹریاں بنیں گی، فاروق ستار نے کہا کہ سب ریاستی اداروں کے لہے ایک مسودہ تیار کیا ہے، عوام کو بوجھ سمجھنے کے بجائے ایک اثاثہ سمجھا جائے۔