اکستان نے میزبان آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنالئے ۔
میزبان کینگروز ٹیم کے خلاف 82 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ اس کی ابھی تین وکٹیں باقی ہیں۔اس سے قبل پاکستان کے 313 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 299 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور گرین شرٹس کو پہلی اننگز میں 14 رنز کی سبقت حاصل ہو ئی تھی ۔
آسٹریلیا کی طرف سے مارنس لبوشین 60 اور مچل مارش 54 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عامر جمال نے 6 ،آغا سلمان نے 2 جبکہ ساجد خان اور میز حمزہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 116 رنز 2 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو مارنس لبوشین 23 اور سٹیوسمتھ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے ۔
پہلے سیشن میں آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ 38 رنز بناکر میر حمزہ کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئےاور مارنس لبوشین 60 رنز بناکر آغا سلمان کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، آسٹریلیا کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ٹریوس ہیڈ تھے جو 10 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔
آسٹریلوی ٹیم کا مجموعی سکور جب 289 رنز تک پہنچا تو ایلکس کیری بھی 38 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، مچل مارش 54 رنز بناکر عامر جمال کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔
کپتان پیٹ کمنز صفر پر عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئےاور ناتھن لیون 5 کے انفرادی سکور پر عامر جمال نے سعود شکیل کے ہاتھوں آؤٹ کر دیا۔