غزہ کی جنگ سے صیہونی حکومت کو اٹھاون ارب ڈالر کا نقصان

0 199

صیہونی حکومت کے مرکزی بینک کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ کے اخراجات اور اس کے نتیجے میں آمدنی میں کمی کے تخمینے کی بنیاد پر اس حکومت کو اٹھاون ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے مرکزی بینک کے سربراہ امیر یارون نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے باشندوں کے خلاف جنگ نے اس حکومت کی معاشی سرگرمیوں اور مالیاتی منڈیوں پر وسیع منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

اسرائیل کے مرکزی بینک نے شرح سود میں پچیس پوائنٹس کی کمی کرکے چار اعشار یہ پانچ فیصد کر دی ہے اور اسرائیل کے مرکزی بینک کی جانب سے یہ اقدام، اپریل دو ہزار بائیس سے مسلسل سود بڑھانے کے عمل میں تبدیلی کی سمت پہلا قدم ہے۔

صیہونی حکومت کے اس سینئر معاشی عہدیدار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کابینہ کو جنگ کے اخراجات اور ان اخراجات پر توجہ دینی چاہیے جو ترقی کے انجن کو چلاتے ہیں اور غیر ضروری اخراجات اور ایسے کاموں میں کمی لائے جو اقتصادی ترقی کے لیے مفید نہیں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.