دل کی تکلیف ہو تو مخالفین لندن بھاگ جاتے ہيں، بلاول

0 69

یپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ن لیگ کے گڑھ لاہور میں کھڑے ہوکر نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دل کی تکلیف ہوتی ہے تو لندن بھاگ جاتے ہيں۔

لاہور کے حلقہ این اے 125 میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ انہيں کہا بھی تھا لندن جانے کی ضرورت نہیں ، کراچی میں اسپتال موجود ہے۔

ہم اپنے منشور پر الیکشن لڑیں گے، پی ٹی آئی حکومت میں بے نظیر سپورٹ انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی، ہم اس پروگرام میں اضافہ کریں گے۔

عوام کے ساتھ پہلا وعدہ ہے کہ آپ کی آمدنی کو ڈبل کرنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی غریب خاندانوں کو 300 یونٹ بجلی مفت دلوائی گی، نوجوانوں کو تعلیم دلوائیں گے، عوام کو مفت اور معیاری علاج کروائیں گے۔

پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر کا وعدہ کیا، ایک بھی گھر نہیں بنایا، سندھ میں ہم سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ گھر بنا رہے ہیں، ہم مزدور کارڈ لے کر آئیں گے ہم مزدور کو ہر سہولت دیں گے۔

کسان کارڈ کے ذریعے چھوٹے کسانوں کو براہ راست فائدہ پہنچائیں گے، جو نوجوان روزگار کی تلاش میں ہیں ان کو مالی مدد فراہم کریں گے، پیپلزپارٹی ملک بھر میں بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کرے گی۔

پیپلزپارٹی کو موقع ملے گا تو اپنا وعدہ پورا کریں گے، ہمارے وعدے ن لیگ اور پی ٹی آئی کی طرح جھوٹے وعدے نہیں ہیں، پیپلز پارٹی ہر حلقے سے جیتنے اور حکومت بنانے کے لیے انتخابات لڑ رہی ہے۔

آپ نے ہمارے 10 نکاتی منشور کو رائے ونڈ کے عوام تک پہنچانا ہے، ہم نفرت ،تقسیم اور گالی گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ، ن لیگ اور پی ٹی آئی وہ کام نہیں کر سکتی جو پیپلزپارٹی کر سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.