سیکرٹری پاور ڈویژن نے لوڈشیڈنگ کا سخت نوٹس لے لیا

0 84

سیکرٹری پاور نے لوڈشیڈنگ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئےلوڈشیڈنگ پر لیسکو ، این ٹی ڈی سی اور سی پی پی سیل کی سرزنش کی جس کے بعد 50 روپے یونٹس تک والے بند پاور پلانٹس ہنگامی بنیادوں پر چلا دیے گئے۔

لاہور گڈو سے متاثرہ ٹرانسمیشن لائن بھی سسٹم میں واپس آگئی اور آج سے تمام ڈسکوز کو کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے جب کہ لیسکو، فیسکو، میپکو اور گیپکو کو 40 فیصد بجلی کی رسد بڑھا دی گئی ہے۔

40 فیصد بجلی کی رسد بڑھانے کے بعد لیسکو میں لوڈ شیڈنگ واپس 2 گھنٹے کے شیڈول پر آجائے گی جس کے بعد بجلی اب ایک گھنٹہ صبح اور ایک گھنٹہ شام میں جائے گی، ضرورت پڑنے پر ڈیزل والے پلانٹس بھی چلائے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.