فلسطینی مجاہدین نے غاصب صیہونیوں کا ہرمس 900 ڈرون مار گرایا، ایک ڈرون کو کنٹرول میں لے لیا

0 84

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے فوجی بازو عزالدین القسام بریگیڈ اور فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے فوجی بازو قدس بریگیڈ کے مجاہدین نے غزہ کے مشرق میں ایک مشترکہ کارروائی میں ہرمیس 900 نوعیت کا غاصب اسرائیل کا ایک ڈرون زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنا کر مار گرایا۔

القسام بریگیڈ اور قدس بریگیڈ نے غزہ شہر کے التفاح اور الدرج علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور فوجی ساز و سامان کو بھی مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

القسام بریگیڈ نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع علاقے خان یونس میں بھی غاصب صیہونی فوجیوں اور فوجی ساز و سامان کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

دریں اثنا، مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ القسام بریگیڈ نے الزیتون کے علاقے میں ایک اسرائیلی ڈرون کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.