صیہونیوں نے اپنے 250 فوجیوں کو ملازمت سے نکال دیا

0 139

ایک صیہونی ویب سائٹ نے غزہ پٹی پر زمینی حملے کے آغاز کے بعد سے اب تک غاصب صیہونی فوجیوں کے نفسیاتی مشکلات شدید ہونے کی وجہ سے 250 فوجیوں کو برطرف کرنے کا اعلان کیا۔

غزہ کی پٹی میں جنگ کے جاری رہنے اور میدان جنگ میں غاصب صیہونی فوج کی مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکامی نیز فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے گھات لگا کر کئے ۔

غزہ کی پٹی پر زمینی حملے شروع کرنے کے بعد سے صیہونی فوجیوں کی دماغی صحت متاثر ہوئی ہے اور ان فوجیوں میں سے 76 فی صد کا میدان جنگ میں ہی ابتدائی نفسیاتی علاج کرایا گیا ہے۔

دستیاب اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً ایک ہزار اسرائیلی فوجی میدان جنگ میں ابتدائی علاج کے باوجود صحت یاب نہیں ہوئے اور انہیں مزید علاج کی ضرورت ہے۔

فوجی کمان شدید نفسیاتی مسائل میں مبتلا فوجیوں کی تعداد میں اضافے پر گہری تشویش کا شکار ہے ، اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں میں تقریباً 22 ہزار فلسطینی شہید اور 57 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف غاصب صیہونی فوج کے حملوں پر پوری دنیا کے عوام کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے لیکن ابھی تک اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی ادارے ان حملوں کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.