اسلام آباد میں افغان وفد کی قیادت کرنے والےگورنر قندھار ملا شیرین اخوند نے وفد کے ہمراہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور پر گفتگو ہوئی۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ملاقات میں دو طرفہ مسلسل رابطوں کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق افغان وفد نے 4 دہائیوں سے لاکھوں افغانوں کی فراخدلانہ مدد پر پاکستان کی تعریف کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کی عبوری حکومت کا سینیئر وفد اسلام آباد پہنچا تھا،وفد کی قیادت سینیئر افغان طالبان رہنما اور گورنر قندھار کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق افغان عبوری حکومت کے وفد میں افغان وزارت دفاع، اطلاعات اور انٹیلی جنس حکام شامل ہیں۔