اڈیالا جیل میں 4 قیدیوں نے ساتھی قیدی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا

0 79

جیل انتظامیہ کے مطابق 4 قیدیوں نے قیدی کے گلے میں پھندا ڈال کر جان لی، واقعہ یکم اور دو دسمبر کی درمیانی رات اڈیالہ جیل کے ایڈز وارڈ میں پیش آیا ہے۔

جیل انتظامیہ نے بتایاکہ مقتول اور ملزمان ایڈز کے مریض ہیں اور ایڈز وارڈ میں بند تھے، مقتول کے ساتھ جنسی زیادتی کا شبہ ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں صورت حال واضح ہوگی۔

جیل انتظامیہ کے مطابق چاروں ملزمان کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن نے اڈیالا جیل واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا۔

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل، نائٹ افسر، نائٹ پیٹرولنگ افسر اور وارڈ انچارج کو معطل کردیا۔جیل انتظامیہ نے بتایاکہ اڈیالا جیل میں 22 سو قیدیوں کی گنجائش ہے اور 7 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.