36 ویں فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز
حمزہ رومان، عامر مزاری، کامران خان، ایم حاذق عاصم، طلحہ خان، حمزہ حسین، ایم زریاب خان اور کاشان طارق نے 36 ویں فیڈرل کپ نیشنل کے پہلے روز اپنے اپنے میچز جیت کر مینز سنگلز کے مین ڈرا کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ایس دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں کوالیفائنگ ڈے پر کل 43 میچوں کا فیصلہ ہوا، مین ڈرا میچز منگل کو کھیلے جائیں گئے۔
پی ٹی ایف نیشنل رینکنگ کے مطابق 20 کھلاڑیوں کو براہ راست مین ڈرا میں قبول کیا گیا جبکہ 4 وائلڈ کارڈ اور 8 کوالیفائرز نے 32 کا ڈرا مکمل کیا۔ مینز سنگلز اور بوائز انڈر 18 سنگلز اور لیڈیز سنگلز کا ڈرا محمد عارف قریشی نے نکالا۔
کھلاڑیوں کی موجودگی میں سفید بیج والے ریفری مینز سنگلز ڈرا کے مطابق ٹاپ ایٹ سیڈز محمد شعیب (پی اے ایف)، عقیل خان (واپڈا)، مزمل مرتضیٰ، محمد عابد (واپڈا)، یوسف خلیل، مدثر مرتضیٰ، عبداللہ عدنان اور برکت اللہ ہیں۔