پاکستانی پاسپورٹ کا 199 ممالک میں چوتھا بدترین نمبر

جاپانی پاسپورٹ 96 فیصد ممالک کیلئے قابل قبول

0 167

پاکستان کے سفر کیلئے دنیا کے بہترین ممالک میں شامل ہونے کے باوجود یہاں کے شہریوں کو بیشتر ممالک میں آسان ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے گلوبل سٹیزن شپ ایڈوازئری فرم ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جاری کردہ نئی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے 199 ممالک کی فہرست میں آخری چار ممالک میں شامل ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ رپورٹ رکھنے والے شہری دنیا کے 199 میں سے صرف 32 ممالک میں بغیر پیشگی ویزے کے داخلے کی اجازت ہے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے باوجود صرف قطر پاکستانیوں کو آمد پر (آن ارائیول) ویزے کی سہولت دیتا ہے، جبکہ باقی خطے میں ویزا کے اجراء کیلئے سخت جانچ پڑتال کا عمل برقرار ہے۔

یہاں تک کہ دیرپا دوستی کے باوجود ہمسایہ اقتصادی طاقت چین بھی پاکستانیوں کو ویزا فری سفری رسائی فراہم نہیں کرتا۔

ہمارا مشرقی ہمسایہ بھارت اور شمالی مغربی ممالک تاجکستان اس فہرست میں 87ویں نمبر پر ہیں۔

سال 2022ء میں دنیا کے دیگر بدترین پاسپورٹ میں یہ ممالک شامل ہیں۔

کانوگو (ڈیموکریٹک ری پبلک)، لبنان، سری لنکا، سوڈان (42 ممالک)

بنگلہ دیش، کوسوو، لیبیا (41 ممالک)

شمالی کوریا (40 ممالک)

نیپال، فلسطین (38 ممالک)

صومالیہ (35 ممالک)

یمن (34 ممالک)

پاکستان (32 ممالک)

شام (30 ممالک)

عراق (29 ممالک)

افغانستان (27 ممالک)

دوسری جانب کچھ ایشیائی پاسپورٹس نے یورپین پاسپورٹس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جاپان، جو اپنی شائستگی کیلئے مشہور ہے، 199 میں سے 193 ممالک میں بغیر ویزے اور آن ارائیول ویزے کی سہولت کے باعث اس فہرست میں پہلی پوزیشن پر ہے، اس کے پیچھے جنوبی کوریا اور سنگارپور ہیں، جنہیں بغیر پیشگی ویزے کے 192 ممالک میں داخلے کی اجازت ہے۔

دیگر ٹاپ ٹین ممالک میں امریکا 7ویں اور کینیڈا 8ویں نمبر پر ہیں جبکہ باقی تمام ممالک کا تعلق یورپ سے ہے۔

سال 2022ء کے بہترین پاسپورٹس

جاپان (193 ممالک)

سنگاپور، جنوبی کوریا (192 ممالک)

جرمنی، اسپین (190 ممالک)

فن لینڈ، اٹلی، لگسمبرگ (189 ممالک)

آسٹریا، ڈنمارک، نیدرلینڈز، سویڈن (188 ممالک)

فرانس، آئر لینڈ، پرتگال، برطانیہ (187 ممالک)

بیلجیئم، نیوزی لینڈ، ناروے، سوئٹزرلینڈ، امریکا (186 ممالک)

آسٹریلیا، کینیڈا، چیک ری پبلک، یونان، مالٹا (185 ممالک)

ہنگری (183 ممالک)

لتھوینیا، پولینڈ، سلوواکیہ (182 ممالک)

ہینلے اینڈ پارٹنرز کی تیار کردہ فہرست 199 ممالک کے پاسپورٹس پر مبنی ہیں، جنہیں دیگر ممالک میں بغیر ویزے کے داخلے کی اجازت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.