اسمارٹ فون کی بیٹری کو 9 ایپس تیزی سے ختم کرتے ہیں
فیس بک فون کے بیک گراؤنڈ پر بھی ہر وقت سرگرم رہتی ہے جب کہ اس کے فیچرز لوکیشن اور کیمرا ریسورسز بھی استعمال کرتے ہیں اور دونوں سے ہی بیٹری لائف بری طرح متاثر ہوتی ہے۔
فیس بک میسنجر کی وجہ یہ ہےکہ یہ محض سادہ ٹیکسٹ کمیونیکیشن ایپ نہیں، اسے وائس میسجز، ویڈیو کالنگ، آڈیو کالز، فائل شیئرنگ اور دیگر متعدد مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ ، وجوہات فیس بک میسنجر کو بیٹری کے لیے نقصان دہ بناتی ہیں، وہی واٹس ایپ کو بھی بیٹری لائف کے تباہ کن بناتی ہیں۔
انسٹاگرام کے کچھ فیچرز کے لیے لوکیشن سروسز کی ضرورت بھی ہوتی ہے جس سے بھی بیٹری متاثر ہوتی ہے۔
اسنیپ چیٹ لوگوں گھنٹوں تک مصروف رکھتی ہے اور چونکہ اس میں فوٹو اور ویڈیو پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے جب کہ لوکیشن سروسز بھی استعمال ہوتی ہیں، اس لیے یہ بیٹری کو بہت تیزی سے ختم کرتی ہے۔
یوٹیوب کے ساتھ ساتھ ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ یا اپ لوڈ کرنے کے لیے بھی بہت زیادہ ڈیٹا کی ضرورت ہوتی ہے جس سے بھی بیٹری لائف پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اسکائپ بھی بیٹری لائف کو متاثر کرنے والی ایپ ہے کیونکہ اسے بھی بہت زیادہ ریسورسز کی ضرورت ہوتی ہے۔
ٹک ٹاک بھی بیٹری کو تیزی سے ختم کرنے والی ایپ پے کیونکہ اس میں اسکرولنگ کے دوران مسلسل ویڈیوز چلتی رہتی ہیں جب کہ لوکیشن سروسز بھی استعمال ہوتی ہیں۔
لنکڈان بھی فون کے متعدد ریسورسز استعمال کرتی ہے اور بیٹری کو بہت تیزی سے چوستی ہے۔
ان ایپس کو بیٹری چوسنے رو کنے کیلئےسیٹنگز کے مینیو میں بیٹری میں جائیں اور بیٹری یوز ایج کا انتخاب کریں،اگر آپ کو لگے کہ کوئی ایپ بیٹری کو زیادہ چوس رہی ہے تو پھر اسے کلوز کرکے اپ ڈیٹ کو چیک کریں یا ڈیلیٹ کرنے پر غور کریں۔
ایک طریقہ فون کو ری اسٹارٹ کرنا بھی ہے، البتہ سب کچھ کرنے کے بعد بھی وہ ایپ سب سے زیادہ بیٹری لائف کو چوس رہی ہو تو پھر ڈیلیٹ کرنا ہی بہترین آپشن ہوتا ہے۔