پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی اہم سمندری مشق باراکوڈا کا آغاز کل ہو گا

0 81

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی ہر 2 سال بعد منعقد ہونے والی مشق 4 جنوری تک جاری رہے گی۔

بارا کوڈا مشقوں سے ہونے والے تجربات کی وجہ سے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 2021میں کراچی کے ساحل پرپھنسے ایک اور بحری جہازہینگ ٹونگ کے آپریشن کو کامیابی سے سرکیاجس کے دوران تیل کا ایک قطرہ تک سمندرمیں نہیں گرنے دیا گیا۔

میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا ایک کلیدی کردارسرچ اینڈ ریسکیوکے دوران ماہی گیروں کی زندگیوں کی بقا کے علاوہ پاکستان کیسمندری وسائل کا تحفظ بھی ہے۔

2003میں یونان کا بحری جہازتسمان اسپرٹ کراچی کی بندرگاہ میں داخل ہوتے ہوئے ریت میں دھنسا،تسمان اسپرٹ پر67ٹن کروڈ آئل لداہواتھا، اس حادثے کے بعد تیل کا رساؤ شروع ہوا ۔

27ہزارٹن تیل ساحل سمندرپرکئی کلومیٹرتک پھیل گیا،پچھلی مشق کے دوران 15ممالک کے 25مبصرین شریک ہوئے تھے،اس مرتبہ بھی بہت سارے ممالک نے دعوت قبول کرلی ہے۔

تیزانیہ کے نیول چیف اس مرتبہ مشق میں شریک ہونگے،اس مشق کی اہم خوبی یہ ہے کہ حکومتی اورغیرحکومتی اداروں کوپانی میں تیل کے رساؤکے تناظر میں نہ صرف اپنی صلاحیتیں بڑھانے کا موقع ملتا ہے بلکہ ہمیں بخوبی اندازہ ہوجاتاہے کہ ہماری کارکردگی کتنی موثرہے۔

کیپٹن طیب کا کہناہے کہ3روزہ مشق کے دوران پہلے روز تو سیمینارہوگاجس میں آبی حیات اورسمندرکودرپیش چیلنجز کے بارے میں مقالات جات پڑھے جائینگے،دوسرے روز منوڑہ کے ساحل پرسمندرمیں تیل کے رساؤ کافرضی مظاہرہ کیاجائیگا۔

تیسرے اورآخری روز گہرے سمندرمیں تیل کے فرضی پھیلاؤ کے بعد اس پران کوجدید آلات کے ذریعے قابوپانے کی سرچ اینڈ ریسکیومشق کی جائیگی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.