یحیی سریع، یمن کی مسلح افواج ہر جارحیت کے مقابلے کےلئے پوری طرح تیار ہیں

0 218

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ ہم امریکا اور ان تمام ملکوں کو کہ جنہیں امریکی دشمن صیہونی حکومت کے جہازوں کی حفاظت کے لئے یہاں لانا اور اس مہم میں دخیل کرنا چاہتا ہے۔

ہر قسم کی کشیدگی اور اپنے ملک اور عوام کے خلاف ہر جارحیت کے نتائج کی بابت خبردار کرتے ہیں۔ یحیی سریع نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں۔

ملک و قوم کے دفاع میں اپنے دینی اور ملی فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی ضروری اقدام سے دریغ نہیں کریں گی، فلسطین اور مظلوم فلسطینی عوام پر مظالم کے تعلق سے ہمارا موقف اصولی اور اٹل ہے اور کسی بھی قسم کے تغیرات اور چیلنجوں سے تبدیل ہونے والا نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.