سال 2023،انٹربینک میں ڈالر کی نسبت روپیہ کی قدر میں 24.47فیصد کمی

0 90

ملک کو درپیش مالیاتی مشکلات، معیشت وسیاست کی غیر واضح سمت کے باعث کلینڈر سال 2023 میں بھی انٹربینک میں ڈالر کی نسبت روپیہ کی قدر میں مجموعی طور پر 24.47فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر 20.05فیصد گھٹ گئی، دیگر اہم غیرملکی کرنسیوں میں شامل پاؤنڈ اور یورو کی اڑان بھی تیز رفتار رہی اور کیلنڈر سال کے بیشتر دورانیئے میں روپیہ چاروں شانے چت رہا۔

کلینڈر سال 2023 کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مجموعی طور پر 55.43 روپے کے اضافے سے سال کے اختتام پر 281.86روپے کی سطح پر بند ہوئی ۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 47.22روپے کے اضافے سے 282.72 روپے پر بند ہوئی، کلینڈر سال 2023 کے ابتدائی 8ماہ میں معیشت کی دگرگوں صورتحال رہی۔

ملک کو درپیش مالیاتی بحران اور غیریقینی کاروباری حالات کے باوجود سال2023پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے لیے بلحاظ سرمایہ کاری انتہائی خوش کن ثابت ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.